Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

کہ غریبوں کی امداد کریں گے،بھوکوں کو کھانا کھلائیں گے،پیاسے مسلمانوں کو پانی پلائیں گےاِنْ شَآءَ اللہ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ان جیسی بے شمار نیک اعمال کرنے کا خوب خوب ذہن دیا جاتا ہے،لہٰذا آج بلکہ ابھی سے اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر12مَدَنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لے کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچادیجئے۔یادرہے!ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام”صدائے مدینہ“بھی ہے۔عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کو” صَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ ”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔٭” صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت“دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر(Propagation)ہوگی۔٭” صدائے مدینہ“لگانے والا بار بار مُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صحّت بھی اچھی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا ہے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مُصْطَفٰے ہے،مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ حیدری وسُنّتِ فاروقی ہے۔ اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نمازِ فجر کےلئے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔(طبقات کبریٰ،ذکر استخلاف عمر، ۳/۲۶۳ مفہوماً)

”صدائے مدینہ“والے مَدَنی کام کے بارے میں مزید مفید ترین معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ