Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کسی پریشانی میں تو نہیں،ذرا غو ر فرمائیے!ہر عىب سے پاک آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جانثار صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے عشق و محبت کا تو یہ عالَم تھا۔آئیے!ہم بھی غورکرتے ہیں کہ ہم اپنى امت کے غم مىں آنسو بہانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کیسی مَحَبَّت کرتے ہیں ؟کیا ہمارے اندر بھی اسلام کی  خاطِر قُربانی دینے کا جذبہ موجود ہے؟صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  تو جان ومال کی قُربانی دینے سے بھی نہیں گھبراتے تھے، لیکن افسوس! ہم سے صرف وَقْت کی قُربانی بھی نہیں دی جاتی۔یاد رکھئے!جودینِ اسلام کی مدد کرتاہے،اللہ  پاک اس کی مدد فرماتا ہے جیسا کہ پارہ 17سُوْرَۃُ الحَجّ کی آیت نمبر 40میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ- (پ۱۷،الحج:۴۰)                 

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور بیشک اللہ اس کیضرور مدد فرمائے گا جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہاللہ کریم اس کی مدد فرمائے گا  جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔ حضرت سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَاللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں:اللہ پاکپر حق ہے کہ وہ اس کی مدد کرے جو اس(کے دِین)کی مدد کرے۔([1])حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں:اَوْلِیاءُاللہکی مددکرنا،نبی کی خدمت،عِلْمِ دِیْن پھیلانا، سب اللہ(پاک)کے دِیْن کی مدد ہے۔ ([2])لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھیاللہ کریم کی  رِضا حاصل کرنے  کی نِیَّت سے دِینِ اِسلام کے پیغام کو عام کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔

       دِینِ خداکی مدد کرنے والوں کی مدد کیسے ہوتی ہے؟ان کی مدد کون کرتاہے؟ان کو کیسی ثابت


 

 



[1]    تفسیر درمنثور, پ،۲۶،محمد،تحت الایۃ:۷،۷/۴۶۲

[2]    نورالعرفان،پ۱۷،حج،تحت الایۃ :۴۰،ص۵۳۷