Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

قدمی نصیب ہوتی ہے؟آئیے !سُنتے ہیں،چنانچہ

       پارہ 26سورۂ محمد کی آیت نمبر7میں ارشادہوتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)         

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں  ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔

دِینِ مُصْطَفٰے کی مدد کرنے والوں کیلئے ہر جُمُعہ اور عیدَین میں نہ جانے کتنے ہی خطیب حضرات دُعائیں دیتے ہیں بلکہ یہ دُعائیں تو بُزُرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن صدیوں سے دیتے چلے آ رہے ہیں۔یہ دُعااعلیٰ حضرت،امامِ اہلِسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے بھی’’خُطباتِ رَضَوِیَّہ ‘‘میں شامِل فرمائی ہے۔وہ دُعا یہ ہے:اَللّٰھُمَّ انْصُرْ مَنْ نَّصَرَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّدیعنی اے اللہ پاک!جوہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے  دِین کی مدد کرے تُو بھی اُس کی مدد فرما  ۔

                             سُبْحٰنَ اللہ! نیکی کی دعوت دینے والوں،مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں،دَرْس و بیان کرنے والوں،انفِرادی کوشِش کرنے والوں،عاشِقانِ رسول کی خیر خواہی کرنے والوں،مَدَنی قافِلوں کے غریب مسافِروں کے لئے مالی تعاوُن کرنے والوں اور کسی بھی طرح سے دِینِ مصطَفٰے کی مدد کرنے والوں کو مبارک  ہو کہ ان کے لیے جمعہ کے خطبے میں دعاکی جارہی ہے۔اے دینِ مصطَفٰے کے مدد گارو! یقینا ً ربِِّ کریم کی مدد جس کے شاملِ حال ہو جائے اُس کا دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہے۔اللہ پاک کی مدد سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہوں گی اور ہمیں اِس کی خبر تک نہیں ہوتی ہو گی۔خُطبے والی دُعا کے بعد کچھ اور بھی ہے اوروہ یہ ہے:وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّد یعنی اے اللہ پاک! جو ہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِین کی مدد نہ کرے تُو بھی اُس کی مددنہ فرما ۔

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ڈرجانے کا مقام ہے۔اللہ پاک جس کی مد د نہ