Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

Book Name:Siddique-e-Akbar Ka Kirdar O Farameen

آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کےاَلقابات ہیں،صِدِّیق کا معنیٰ ہے،بہت زیادہ سچ بولنے والا،آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ زمانَۂ جاہِلِیَّت ہی میں اِس لقب سے مشہور ہوگئے تھے،کیونکہ ہمیشہ سچ بولتے تھے اور عَتِیْق کامعنیٰ ”آزاد“ہے۔دوزخ سے بچانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو خوش خبری دیتے ہوئے فرمایا:اَنْتَ عَتِیْقُ اللہِ مِنَ النَّارِ یعنی تم اللہ  پاک کے فضل و کرم سے دوزَخ کی آگ سے آزاد ہو۔اِس لئے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کایہ لَقَب ہوا۔([1]) آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قریشی ہیں اور ساتوِیں پُشت میں  آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا شجرۂ نسب صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے دلبر،فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُکے رہبر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خاندانی شجرے سے مل جاتا ہے،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عام ُالفِیْل(ہاتھی والا سال یعنی جس سال نامُراد اَبرہہ بادشاہ ہاتھیوں کے لشکرکے ساتھ کعبے پر حملہ آور ہوا تھا)کے تقریباً اڑھائی سال بعد مکے شریف میں  پیدا ہوئے۔امیرُالمُومنین حضرت سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُوہ صَحابی ہیں،جنہوں نے سب سے پہلے ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رِسالت کی تصدیق کی،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اِس قدر عظیم شخصیت ہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد اگلے اور پچھلے تمام انسانوں میں سب سے اَفضل واَعلیٰ ہیں،آزاد مردوں  میں  سب سے پہلے اِسلام قَبول کیا اورزندگی کے ہر موڑ پر الله پاک کى رحمت بن کر دنىا مىں تشرىف لانے والے  آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکاساتھ دےکروفاداری کا حق ادا کیا،2سال7 ماہ خلافت کے فرائض سرانجام دے کر22 جُمَادَی الاُخریٰ 13ھ پیرشریف کادن گزار کر وَفات پائی، اَمیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے نَمازِ جنازہ پڑھائی اور روضَۂ مُبارَک  میں گناہگاروں پر شفقت فرمانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پہلوئے مبارَک میں دَفَن


 

 



[1]    تاریخ الخلفاء،فصل فی اسمہ و لقبہ، ص۲۹