Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

Book Name:Qabr Men Kaam Aany Waly Aamaal

ہیں: میں نے اللہکے محبوب، دَنائے غیوب، مُنزہ عن العیوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا:

" اللہ کی رِضا کے لئے حق کے مطابق صَدَ قہ وصول کرنے والا اپنے گھر لَوٹنے تک اللہ کی راہ میں جِہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے۔"           (سُنن ابی داؤد، کتاب الخراج والامارۃ والفی ء، باب فی السعایہ علی الصدقۃ، الحدیث: ۳۶۲۹، ج ۳، ص ۲۳۵)

لہٰذا پیاری اسلامی بہنو! ہمیں چاہیے کہ مدنی عطیات جمع کرنے کے لیےاپنے رشتے داروں اورپڑوسیوں پر انفرادی کوشش شروع کردیں۔ جوخوش نصیب اسلامی بہنیں اس بارعمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والی ہوں ان کی روانگی سے قبل ہی ان پر مدنی عطیات کے سلسلے میں انفرادی کوشش کیجئے۔لیکن اجنبی اسلامی بہنوں اورغیر محرم پر ہرگزانفرادی کوشش نہ کی جائے۔اس کے علاوہ جہاں جہاں آپ غسلِ میت اوراجتماعِ ذکرونعت کے لئے جاچکی ہیں اُ ن سے بھی  رابطہ کرکے ان پرانفرادی کوشش کیجئےکہ صرف بولنے سے بھی ہم دعوتِ اسلامی کوکثیرفائدہ پہنچاسکتی ہیں۔

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! توجّہ مُرشدی سے ہمیں اس عظیم مدَنی کام کی سعادت مِل رہی ہے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان کے مَکر و فریب میں آکر  اگر کوئی نادانی کر بیٹھیں اور کوئی معمولی سی بے احتیاطی ہمیں اللہکی رحمت سے دُور نہ کر ڈالے اس لئے ایمانداری کو اپنا شعار بنا لیں کہ حضرت سیّدنا عمر بن خطاب رَضِی اللہ عَنہ نے فرمایا:"کسی شخص کی نماز اور روزے سے دھوکے میں نہ آنا جو چاہے نماز پڑھے اور جو چاہے روزے رکھے لیکن جو امانت دار نہیں وہ دین دار نہیں ہے۔"یاد رہے!  کہ عفوو درگزر اپنی ذات کے حق تَلَف ہونے  پر ہوتا ہے مگر ایسی غلطی جس میں دعوتِ اسلامی کے مدَنی کاموں کا یا مدَنی عطیات وغیرہ کا نقصان ہو جیسے