Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

اور چند مَدَنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔اُمّت کی بگڑی بنانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

بات چیت کرنے کے اہم مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے  ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے  بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں:٭مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑوں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چِلاّ چِلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ ٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا، اُنگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں اُنگلی ڈالنا،تُھوکتے رہنا اچھی بات نہیں۔٭جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،اطمینان سے سنئے، بات کاٹنے سے بچئے نیزدورانِ گفتگو قہقہہ لگانے سے بچئے کہ قہقہہ لگانا سنت سے ثابت نہیں۔بات کرتے وقت ہمیشہ یاد رکھئے کہ زیادہ باتیں کرنے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔٭کسی سے جب بات چیت


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵