Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

کے رُجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔بعض لوگ فضول بولنے میں اس قدر بے باک ہوتے ہیں کہ ان کو کسی کی عزّت،منصب،مقام و مرتبے کی ذرا بھی پروا نہیں ہوتی،بس جو منہ میں آیا بول دیا،جو دل میں آیا کہہ دیا،کہاں،کب کیا بولنا ہے کیا نہیں بولنا، اس طرف ان کی بالکل بھی توجہ نہیں ہوتی،اسی طرح بعض لوگوں کی زبان گویا قینچی کی طرح تیز ہوتی ہے،بامقصد گفتگو کرنا گویا ان کی شان کے خلاف ہوتا ہے،ایسے باتونی لوگ دوسروں کی بات کاٹ کر اپنی رائے اور مشورے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔یونہی بعض لوگوں کو فضول سُوالات کرنے کی ایسی لَت پڑی ہوتی ہے کہ اس کے بغیر ان کے دل کو سکون ہی نہیں ملتا۔آئیے!اس ضمن میں فضول سُوالات کی چندمثالیں سنتے ہیں:

فضول سُوالات اور جملوں کی چند مثالیں

 بِلا ضرورت یہ کہنا کہ ہاں بھئی کیا ہورہا ہے؟کیا کام کرتے ہو؟،تنخواہ کتنی ہے؟،ڈیوٹی کا وقت کیا ہے؟،اپنا کاروبار ہے یا کسی کے پاس کام کرتے ہو؟کس کے بیٹے ہو؟،کون سی ذات والے ہو؟،کون سے علاقے میں رہتےہو؟  یدی؟ ہاں سے لیا؟تنے ہیں؟،ارائے ہوتے ہیں لا ہوا ایک ایک لفظ اللہ نہیں بولنا اس کی طرف کسی توجہ ہی نہیںک اذاتی مکان میں رہتے ہو یا کرائے کے؟، گھر میں کتنے کمرے ہیں؟،موبائل فون،لیپ ٹاپ ،کار یا بائیک کتنے میں،کہاں سے خریدے اورکمپنی کا نام کیاہے؟کتنے بہن بھائی ہو؟، شادی شدہ ہو یا کنوارے؟،بچے کتنے ہیں؟،کتنے حج و عمرے کئے ہیں؟، کھانے میں کون سا سالن پسند ہے؟، چپل،لباس،عمامہ  یا چادر کتنے میں اور کس دکان سے خریدے؟، بقرہ عید پر کون سا جانور لاؤگے ؟قربانی کا جانور کتنے کا لیا؟کون سی منڈی سے لیا؟کتنے دانت کا ہے؟،آپ کے یہاں بجلی کس وقت جاتی اور آتی ہے؟بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت بڑھ گئی ہے، آج گرمی بہت زیادہ ہے ، گاڑی کتنے میں خریدی ؟ نہ جانےٹریفک(Traffic) کب تک جام رہے گی!آج کل مہنگائی بہت ہے ،آپ کے علاقے میں  مکان کی