Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

Book Name:Khamosh Rehny ki Aadat Kese Banaein

کیا قیمت چل رہی ہے ؟ وغیرہ۔

یا د رہے!ہر جگہ یہ باتیں فضول میں شمار نہ ہوں گی،ان میں بعض باتیں وقت،ضرورت یا صحیح مقصد کے لئے سُوال کرنے سے فضول نہ ہوں گی ، ہاں البتہ اس وَقْت فضول شمارہوں گی جبکہ ان باتوں کا کوئی صحیح مقصد نہ ہو۔اللہ کریم تمام مسلمانوں کو فضول گفتگو سے بچتے ہوئے خاموشی اختیار کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ  الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

یارب نہ ضَرورت کے سِوا کچھ کبھی بولوں!                                       اللہ  زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

بک بک کی یہ عادت نہ سرِ حشر پھنسا دے                                  اللہ زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

ہر لَفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دُوں گا                                اللہ زَباں  کا  ہو  عطا  قفلِ  مدینہ

(وسائلِ بخشش مرمم ،ص۹۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فضول بولنے کے نقصانات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!فضول بولنا ایک ایسا کا م ہے جس میں کوئی بھلائی اور فائدہ نہیں بلکہ فضول بولنے کی تباہ کاریاں بہت ہی زیادہ ہیں، مثلاً فضول بولنا شیطان کو پسند ہے۔فضول بولنا اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ناپسند ہے۔فضول بولنا کراماً کاتبین یعنی اعمال لکھنے والے فرشتوں کی تکلیف کا سبب ہے۔فضول بولنا مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔ فضول بولنا اکثر شرمندہ ہی کرواتا ہے۔فضول بولنا زیادہ غلطیاں کرواتا ہے۔فضول بولنا ترقیوں کے راستے بند کروادیتا ہے۔فضول بولنا جاہِلوں کا کام ہے۔فضول بولنا غیبتوں کے دروازے کُھلواتا ہے۔