Faizan e Sahaba O Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

اور وہ اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ  الْعَالِیَہ سے مُرِید ہو کر نمازی اور مسجد میں دَرْس دینے والے بن گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہفلمیں ڈرامے ، گانےباجے ، بدنگاہی وغیرہ گناہوں کو چھوڑ دیا اور اپنے گھر والوں  پر بھی  اِنْفِرادی کوشِش کرتے  ہوئے  اُنہیں بھی نمازی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کاعشقِ رسول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچے اور سب سے بڑے عاشق تھے ، آج بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عشق ہے ، مگر وہ عشق کے تقاضے پورے نہیں کرتے جبکہ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم  وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنے کردار سے یہ ثابت کرکے بتا دیا کہ عشقِ رسول  ہی دینِ حق کی شرطِ اوّل ہے ، گویا انہوں نے عشقِ حبیب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا ، یہی وجہ ہے کہ آج کئی صدیاں گزرجانے کے باوجود بھی یہ حضرات عاشقانِ رسول کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ عموماً بعض مریضوں کو ڈاکٹر مخصوص(Specified)دوائیں کھانے کا کہتے ہیں ، مریض اگر وہ دوائیں کھائے تو ٹھیک رہتے ہیں اور نہ کھائے تو ان کی حالت بگڑتی چلی جاتی ہے ، اسی طرح صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم  کا حال تھا کہ یہ عشقِ رسول کے مقدّس مریض تھے ، ان کے لیے دیدارِ مُصْطَفٰے ، صحبتِ مُصْطَفٰے ، اِطاعتِ مُصْطَفٰے اور اِتِّباعِ مُصْطَفٰے دوا کی سی حیثیت رکھتے تھے جس کے بغیر ان کا جینا دُشوار تھا۔ پیارےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے یہ سچے جانثاراپنے کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک ایک ادا کو نوٹ کرتے اور پھر اس پر عمل کرتے تھے۔