Faizan e Sahaba O Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

کیجئے : (1)فرمایا : ’’ اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ ‘‘ یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ مَحَبَّت کرے۔ ( مسلم ،  کتاب البر۔ ۔ ۔ الخ ،  باب المرء مع من احب ، ص ۱۰۸۸ ، حدیث : ۶۷۱۸)(2)فرمایا :  ’’ اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ ‘‘ یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے ، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔ (مسند امام احمد ، مسند ابی ہریرۃ ، ۳ / ۲۳۳ ، حدیث : ۸۴۲۵)٭اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اُٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے ، مشک اُٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔ ( مسلم ،  کتاب البروالصلۃ ،  باب استحباب مجالسۃ...الخ ،  ص ۱۰۸۴ ،  حدیث : ۶۶۹۲)

) اعلان : (

اچھی صحبت  سے متعلق بقیہ فوائد وبرکات تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان فوائد وبرکات کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی  مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ