Faizan e Sahaba O Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کرلیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])

اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

٭ نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا ۔ ٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔ ٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ ٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ!آج کے بیان میں صحابَۂ کرام اور اہلِ بیتِ عظام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے مقام و مرتبے اور ان کی شان و عظمت سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

شانِ صحابہ اور قرآن و حدیث

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!واقعی صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی شان ایسی بے مثال ہے کہ کوئی بھی ان کے مقام و مرتبے کو نہیں پہنچ سکتا۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔


 

 



[1]    معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲