Allah Walon Ki Seerat

Book Name:Allah Walon Ki Seerat

اللہُ  عَنْہ اور حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ  عَنْہکے ذوقِ عبادت کا صدقہ مل جائے، شوقِ نماز مل جائے،ہم بھی اپنی نمازوں   کی حفاظت کرنے والی  بن جائیں اور اے  کاش!ہماری بھی کوئی نماز  قضا نہ ہونے پائے۔

اے کاش!نمازپڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم نمازکے مسائل سیکھیں،نمازکے ایسےسینکڑوں مسائل ہیں جن کا معلوم ہونا ایک  مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے،ممکن ہے شیطان مردود  وسوسہ ڈالے کہ نمازکے تومسائل ہی اِتنے ہیں،اِنہیں سیکھیں کیسے؟شیطان کے اِس وارکوناکام بناتے ہوئے ہمیں ہمت کرنی چاہئے،نماز کے مسائل سیکھنے کا ذوق و شوق بیدار کرناچاہئے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اِس نازک  دَورمیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے لیےاللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،اِس نعمت کا شکر اداکرتے ہوئے ہمیں اِس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کرخوب خوب علم دین سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نماز کی برکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی بڑی برکتیں ہیں،مثلاً٭نماز جنّت میں لے جانے والا عمل ہے،٭نماز مسلمان کے لئے بہترین عمل ہے ، ٭نماز نُور ہے،٭بدن کی عاجِزی اور دل و دماغ کی حاضِری کے ساتھ 2 رکعتیں نماز ادا کرنے  سے جنّت واجب ہو جاتی ہے،٭2 رکعت نماز دُنیا اور جوکچھ اِس میں ہے سب سے بہتر ہے،٭نماز اللہ پاک کے نزدیک  پسند یدہ عمل ہے،٭نماز میں ہر سجدے کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک درجہ بُلند کیا جاتا ہے۔٭نماز سے گناہ جھڑتے ہیں،٭نماز گناہوں کےمیل کو دھو دیتی ہے، ٭ ایک نماز