Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

ہوئے60خچروں کے بدلے میں) فروخت کردیا۔(اللہ والوں کی باتیں،۴/۱۴)

اللہ پاک اپنے کرم اور اپنی رحمت سے اپنے بندوں کے کام بناتاہے۔آئیے!اس تعلق سے ایک آیتِ مبارَکہ سنتی  ہیں،چنانچہ

پارہ22سُوْرَۃُ الاَحْزَابکی آیت نمبر48میں ارشادِ باری ہے:

وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا(۴۸)

تَرجَمَۂ کنز العرفان:اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہکافی کام بنانے والا ہے۔     

بیان کردہ آیتِ مقدّسہ کے تحت تفسیر صِراطُ الْجِنان میں ہے:جودُنیوی اور اُخروی اُمور(یعنی آخرت کےکاموں)میںاللہ پاک پربھروسا رکھےتو اللہ پاک اُسے کافی ہے۔( روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۸، ۷/۱۹۹-۲۰۰، جلالین مع صاوی، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۸، ۵/۱۶۴۵- ۱۶۴۶ملتقطاً)(صراط الجنان،۸/۶۱)

معلوم ہوا!اللہ پاک پر بھروسا کرنا عظیم کام ہے،لہٰذا ہر اسلامی بہن کو چاہئے کہ وہ اسباب اِختیار کرے مگر اللہ پاک کی ذات پر کامل بھروسا کرے اوراپنے مُعاملات اُس کے حوالے کردے۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! سُبْحٰنَ اللہ!قربان جائیے!اُس سعادت مند اور عقلمند بیٹے کی سمجھداری پر!بِلا شبہ اگر وہ چاہتا تو اپنے دیگر نالائق بھائیوں کی طرح اپنے حصے کا مال لے کروالدِمحترم کی شفقتوں اوران کی خدمت کے بدلےملنے والے بہت بڑے ثواب سے اپنے آپ کو محروم کرلیتا مگریہ خوش نصیب خوددار، وفادار،غیرت مند اور سمجھداربیٹا تھا، عارضی دنیوی مال و دولت کی وجہ  سےباپ کے احسانات کوبُھلانے والا نہ تھا، اسے معلوم  تھا کہ باپ  کی خدمت کرنے سے اللہ پاک اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا حاصل ہوتی ہے، ہاں!ہاں!یہی وہ معزز شخصیت ہے جس کی خدمت اولاد کو