Ham Q Nahi Badltay

Book Name:Ham Q Nahi Badltay

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! دنیاآخرت کی کھیتی ہے، ہم اس دنیا میں جوبو ئیں گی وہی آخرت میں کاٹیں گی ،کیونکہ قیامت کادن  نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ملنے کا دن ہے مگر افسوس!یہ سب جاننےکےباوجودہم عبادتِ خداوندی سےدوراوربندوں کےحقوق کی ادائیگی سے بےپرواہوکر جھوٹ، غیبت، چغلی ،دھوکا دہی ، دنیا کی محبت میں بد مست اور آخرت کی تیاری سے غافل (Neglectful)ہیں اوراپنےآپ کوبدلنےکی کوشش   نہیں کرتے،ویسے تو انسان کی اصلاح میں بہت سی چیزیں  رکاوٹ  ہیں،لیکن آج کےبیان میں(3)اہم وجوہات(1)لمبی امیدیں (2) خود اِحتسابی(محاسَبۂ  نفس) کانہ ہونااور(3) بُری صحبت کےمتعلق  نکات  اورآخرمیں اپنی اصلاح کاطریقہ اوراصلاح  ِاُمّت میں دعوتِ اسلامی کےکردارکےبارےمیں بھی سُنیں گی ،اے کاش کہ ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سننا نصیب ہوجائے ۔

       آئیے! سب سے پہلےایک واقعہ سنتی ہیں :چنانچہ