Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت و اُلفت کو دل میں اُجاگر کرنے اور عشقِ رسول کا جام پینےکے لئے عاشقان ِرسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں آگےبڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 12مَدَنی کاموں میں سے یومیہ ایک مَدَنی کام’’صدائے مدینہ‘‘لگانا بھی ہے۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کو” صَدائے مدینہ“لگانا کہتے ہیں۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ ”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔٭” صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت“دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر(Propagation)ہوگی۔٭” صدائے مدینہ“لگانے والا بار بار مُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صحّت بھی اچھی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا ہے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مُصْطَفٰے ہے،مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ حیدری وسُنّتِ فاروقی ہے۔ اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔(طبقات کبریٰ،ذکر استخلاف عمر، ۳/۲۶۳ مفہوما)

”صدائے مدینہ“والے مَدَنی کام کے بارے میں مزید مفید ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”صدائے مدینہ“ کامطالعہ کیجئے۔آئیے!بطورِ ترغیب صدائے مدینہ کی برکت