Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

وَسَلَّمَ سے کیسی اورکتنی مَحَبَّت ہے؟ہم نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے احسانات کے بدلے میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کتنا خوش کیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر  ہم کتنا عمل کرتے ہیں؟ذرا سوچئے!جولوگ اپنے والدین سے مَحَبَّت کرتے ہیں،وہ کبھی بھی اُن کا دل نہیں  دُکھاتے،جنہیں اپنے بچوں سے مَحَبَّت ہوتی ہے وہ اُنہیں رنجیدہ نہیں  ہونے دیتے، کوئی بھی اپنے دوست کو غمزدہ دیکھنا گوارا نہیں  کرتاکیونکہ جس سے مَحَبَّت ہوتی ہے اُسے رَنجیدہ نہیں  کیاجاتا، مگرآہ!آج کے اکثر مسلما ن عشقِ رسول کا دعویٰ تو کرتے ہیں، مگر اُن کے کام محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو  خوش کرنے والے نہیں،وہ کیسے عاشقِ رسول ہیں جونماز سےجی چُرا کر، نماز جان بوجھ کرقضا کر کے سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نورانی دل کے لئے تکلیف کاسبب بنتے ہیں۔یہ کون سی مَحَبَّت  اور کیسا عشق ہے کہ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَماہِ رَ مضان کے روزوں  کی تاکید فرمائیں  مگر خود کو عاشقانِ رسول کہلانے والے اِس حکم سے منہ موڑ کر فرض روزے چھوڑ دیں۔ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنمازِ تراویح کی تاکید فرمائیں  مگر سُست و غافل اُمّتیوں  سے نہ پڑھی جائے۔پیارے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ داڑھی رکھنے کا حکم فرمائیں مگرعشقِ رَسول کے دعوے دار فیشن (Fashion)کے شیدائی، دُشمنانِ سرکارجیسا چہرہ بنائیں ، کیایہی عشقِ رسول ہے؟

آئیے!مل کر نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی اِنْ شَآءَاللہ۔آج  سے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ ادا کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔ماہِ رَمَضان کا کوئی روزہ قضا نہیں ہونے دیں گےاِنْ شَآءَ اللہ۔زکوٰۃ فرض ہوئی تو پوری ادا کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔حج (Hajj)فرض ہوا تو ادائیگی میں تاخیر نہیں کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔ناجائز فیشن کے قریب بھی نہیں جائیں گےاِنْ شَآءَ اللہ۔نامحرموں سے شرعی پردہ کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔فلمیں ڈرامے نہیں دیکھیں