Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

گے اِنْ شَآءَ اللہ۔گانے باجے نہیں سُنیں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔والدین کا دل نہیں دکھائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔اللہ پاک اور بندوں کے حقوق کے معاملے میں غفلت نہیں کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔ اور یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں گے،اِنْ شَآءَ اللہ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! کائنات بہت بڑی ہے یہ سبھی کو پتا ہے،مگر اس کی ایک حد تو ضرور ہے،زمین بہت کشادہ ہے یہ سبھی کو پتا ہے مگر اس کی ایک حد تو ضرور ہے،سمندر بہت بڑا ہے یہ سبھی کو پتا ہے مگر اس کے کنارے اور گہرائی(Depth)کی ایک حد تو ضرور ہے،ستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، یہ سبھی کو پتا ہے مگر ان کی ایک حد تو ضرور ہے،مخلوقِ خدا کی تعداد بہت زیادہ ہے یہ سبھی کو پتا ہے، مگر اس کی ایک حد ضرور ہے۔مگریادرکھئے!رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمت سے شفقت و  محبت ایک ایسے سمُندر کی طرح ہے جس کی گہرائی اور کنارےکا ہم میں سے کسی کو بھی عِلْم نہیں ۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت و شفقت کا بیان قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے، چنانچہ پارہ11سورۂ توبہ کی آیت نمبر 128میں اللہ  پاکارشادفرماتاہے:

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پ ۱۱،التوبہ ۱۲۸)                                                               

 تَرْجَمَۂ کنز العرفان:بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے،مسلمانوں پر بہت مہربان،رحمت فرمانے والے ہیں۔

بیان کردہ آیتِ مقدّسہ کے تحت”تفسیرصِراطُ الجنان“میں لکھا ہے:یہ تو قرآنِ مجید سے آپ