Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

کے نمازیں ادا کرنا شروع کر دیں ۔ البتہ حُضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قلبِ اَطہر (پاکیزہ دل)کی خواہش یہ تھی کہ خانۂ کعبہ کو مسلمانوں کا قبلہ بنادیاجائے ، چنانچہ

 ایک دن نماز کی حالت میں حُضورِ اقدس  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِس اُمّید میں باربار آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے کہ قبلہ کی تبدیلی کا حکم آجائے ، اِس پر نماز کے دوران یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی جس میں حُضور انور  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی رضا کو رضائے الٰہی قرار دیتے ہوئے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کے حَسِیْن انداز کو قرآن میں بیان کرتے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خواہش اور خوشی کے مطابق خانۂ  کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز ہی میں خانۂ کعبہ کی طرف پھر گئے ، مسلمانوں نے بھی آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ اُسی طرف رُخ کیا اورظہر کی دو رکعتیں بَیْتُ الْمَقْدِس کی طرف ہوئیں اور دو رکعتیں خانۂ کعبہ کی طرف منہ کر کے ادا کی گئیں۔

(تفسیر صراط الجنان ، ۱ / ۲۳۳ملتقطاً)

 وہ آیتِ کریمہ جو نازل ہوئی وہ یہ ہے :

قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ-فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا۪-فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ-وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗؕ-   (پ۲ ، البقرۃ : ۱۴۴)                                                                

ترجَمۂ کنزالعرفان : ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف باربار اُٹھنا دیکھ رہے ہیں تو ضرور ہم تمہیں اُس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس میں تمہاری خوشی ہے تو ابھی اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر دو اور اے مسلمانو! تم جہاں کہیں ہواپنا منہ اُسی کی طرف کرلو

مشہور مُفَسِّرِ قرآن حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہنے اِس آیتِ کریمہ کے تحت جو