Book Name:Walidain e Mustafa
اے عاشقانِ رسول! “ صَحَابِی “ بہت اونچے رُتبے والے ہیں۔ قرآن وحدیث سے ثابِت شُدہ اَہْلِ حق اَہْلِ سُنّت والجماعت کے دو۲ عقیدے ہیں : (۱) : کوئی ولی کتنے ہی بڑے مرتبے کا ہو ، کسی صَحَابِی کے رُتبہ کو نہیں پہنچتا۔ (۲) : تمام صَحَابۂ کرام جنتی ہیں ، وہ جہنم کی ہلکی سی آواز بھی نہ سنیں گے۔
ہر صحابی نبی! جنتی! جنتی!
والدینِ نبی! جنتی! جنتی!
اے عاشقانِ رسول : کیا آپ صحابہ کی شان جانتے ہیں ! صحابہ کی شان یہ ہے کہ ان کی عزت کرنے کا حکم اللہ کے آخری نبی نے ارشاد فرمایا۔ ([1]) صحابہ کی شان یہ ہے کہ انہیں امت میں سب سے زیادہ عزت والے فرمایا گیا ۔ ([2]) صحابہ کی شان یہ ہے کہ انہیں دیکھنے والے کو آگ نہ چھوئے گی۔ ([3])صحابہ کی شان یہ ہے کہ ان سے محبت کرنا اللہ کے رسول سے محبت کرنا ہے اوران سے بغض رکھنا اللہ کے رسول سے بغض رکھنا ہے([4]) اور ان کا دفاع کرنے والے بروزِقیامت اللہ کے آخری نبی محمد عربی کی حفاظت میں ہوگا ۔ ([5])
والدینِ مصطفیٰ صحابی ہیں اور ہر صحابی جنتی ہے۔ والدینِ مصطفیٰ صحابی ہیں اور صحابی اس امت کے سب سے بہترین افراد ہیں۔ والدینِ مصطفیٰ صحابی ہیں اورہر صحابی
[1] ترمذى ، ابواب الفتن ، باب ماجاء فى لزوم الجماعة ، صفحه٥٢٢ ، حديث : ٢١٦٥
[2] ترمذى ، ابواب الفتن ، باب ماجاء فى لزوم الجماعة ، صفحه٥٢٢ ، حديث : ٢١٦٥
[3] سنن الترمذى ، باب ما جاءفی فضل من رای النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، صفحه٨٦٩ ، حدیث : ٣٨٦٢
[4] سنن الترمذی ، باب فیمن سب اصحاب النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، صفحه٨٧٠ ، حدیث : ٣٨٦٦
[5] فضائل صحابه لاحمد بن حنبل ، جلد١ / ٦٣