Book Name:Maut Ki yad Kay Fazail
ہے خود کو اگر چِہ بَدْبُو نہ آتی ہو مگر دُوسروں کو آتی ہے۔ مُنہ ، بالوں ، بدن اور لِباس وغیرہ سے بَدبُو آتی ہو اِس حا ل میں مسجِد کا داخِلہ حرام ہے کہ اِس سے لوگوں اور فِرِشْتوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ ہاں!بَدبُو ہو مگر چُھپی ہوئی ہو جیسے بغل کی بَدبُوتو اِس میں حَرَج نہیں۔ *بالوں میں تیل کا بَکثرت اِسْتِعمال خُصوصاً اَہلِ عِلْم حضرات کے لئے مُفید ہے کہ اِس سے سَر میں خشکی نہیں ہوتی ، دِماغ تَر اور حافِظَہ قَوِی ہوتا ہے۔ *حدیث ِ پاک میں ہے : جو بِسْمِ اﷲ پڑھے بغیر تیل لگائے تو 70 شَیَاطِیْن اُس کے ساتھ شَرِیک ہو جاتے ہیں۔ [1] *تیل ڈالنے سے پہلے “ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم “ پڑھ کر اُلٹے ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑا ساتیل ڈالئے ، پھر پہلے سیدھی آنکھ کےاَبْرُ و پر تیل لگائیے پھراُلٹی کے ، اِس کےبعدسیدھی آنکھ کی پلک پر ، پھر اُلٹی پر ، اب سَر میں تیل ڈالئے اور داڑھی کوتیل لگا ئیں تو نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بالوں سے آغاز کیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب “ بہارِ شریعت “ حِصّہ 16 ، اور “ سُنّتیں اور آداب “ ، اَمیرِ اَہلسُنّت کے 2 رسائل “ 163 مَدَنی پھول “ اور “ 101 مَدَنی پھول “ ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد