Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

ہےاورمردوں کو فضیلت حاصِل ہے ۔ ایک گھرانے میں اگر والدین کے علاوہ یا والدین ہی میں کوئی نگران ہے اوربقیہ اس کے زیرِکفالت ہیں تو حکم دیا گیا کہ جو حاکم اپنے ماتحتوں کےلیے دروازہ بندکرلیتاہے اللہ پاک اپنی رحمت کے دروازے اس کے لیے بند کردیتاہے([1])ایک طرف خرچ کرنے والوں کو ایسی ترغیب کہ فرمایا گیا پڑوسیوں کی وجہ سے شوربہ زیادہ بناؤمگر دوسری طرف یہ بھی فرمادیا گیا کہ کسی کے آگے ہاتھ مت پھیلاؤ۔ کیونکہ اوپروالا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہترہے۔ مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیاتودوسری طرف عورتوں کو اپنی زینت ظاہر نہ کرنے اور گھرسے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا گیا۔ ایک طرف یہ حکم دیا گیا کہ تُہْمَت کی جگہ پر مت جاؤ تو دوسری طرف یہ بھی فرمایا گیا کہ کسی کے بارے میں بدگمانی مت کرو۔ بڑوں کو حکم کہ چھوٹوں سے شَفْقَت سے پیش آئیں توچھوٹوں کو حکم کہ بڑوں کا ادب کریں ۔

یہ ہے اسلام کا خاندانی نظام کہ جس کے تحت ہرایک کےلیے ایسا پیارا اُصُول بیان فرمادیاکہ ان پر عَمَل کرنے کی صورت میں آپس میں پیار و مَحبَّت کی وہ مثال قائم ہو سکتی ہے کہ لوگوں میں باہمی جھگڑا ، بغض و کینہ ، حسد و تکبر اورایک دوسرے کی جان لینے کی مَذمُوم واردتیں ختم ہوجائیں اور ہر گھر امن کا گہوارہ بن جائے۔

آئیے اب سنتے ہیں کہ ہمارے بُزُرْگانِ دِیْن کا خاندانی نظام کیسا ہوتاتھا اور ان کا اپنے خونی رشتوں داروں سے تَعَلّق کیساتھا؟۔

بہن بھائی کا باہمی تعلق کیسا ہو


 

 



[1]    ترمذی ابواب الاحکام ص۲۲۷