Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

پیارا دینی ماحول ہے کہ جس میں آکر کروڑوں لوگوں کی زندگیاں عشقِ رسول میں بدل گئیں اور وہ سنتِ رسول کے پابند بن گئے ، اس ماحول کی بَرَکَت سے رشتے داروں سے تَعَلّق توڑنے والے انہی رشتے داروں سے محبت کرنے والے بن گئے بلکہ لوگوں کو اس بات کا درس دینے لگ گئے ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام تفسیر سُننے ، سُنانے کا حلقہ 

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اپنے اندر حسنِ سُلُوک کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور12دینی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دینی کام “ تفسیر سُننے ، سُنانے کا حلقہ “ بھی ہے۔ نمازِفجر کے بعد مساجد میں روزانہ (3)آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اور تفسیرخزائنُ العرفان ، تفسیر نُور العرفان یا تفسیرصِرَاطُ الجِنَان سے کم وبیش 2 صفحات ، درسِ فیضانِ سُنَّت ، منظوم شجرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھنے اور سننے کا معمول ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس حلقے کی بَرَکت سے مسجِدمیں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے۔ اس حلقے کی بَرَکت سے تِلاوتِ قُرآن کرنے اورسُننے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے۔ قُرآنِ کریم کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کا بہترین موقع ملتاہے۔ اِشراق و چاشت کے نوافِل پڑھنےکی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم کے ذِکْرِ خیر پر مشتمل شجرہ شریف پڑھنے سُننے کا شَرف حاصِل ہوتاہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم کے ذِکْرِخیر پرمشتمل اِس مُبارَک شَجرےکی بَرکت سےکئی عاشِقانِ رسول کی دعائیں قبول ہوتی ، مصیبتوں اور