Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

خیالات سے خالی کر کے نیتوں کے لئے یکسو ہو جانا مفید ہے ، اِدھر اُدھر نظریں گھماتے ، بدن یا لباس وغیرہ کو سہلاتے کھجاتے ، کوئی چیز رکھتے اُٹھاتے یا جلد بازی کےساتھ نیتیں کرنا چاہیں گے تو شاید نہیں ہو پائیں گی۔ ([1])

نیت کے بارے میں تفصیلی معلومات جاننے کے لئےامیر ِاہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ “ ثواب بڑھانے کے نسخے “ اور کتاب “ نیکی کی دعوت “ ، صفحہ 107 تا 121  کا مُطَالعہ  کیجئے۔ اللہ نے چاہا تو بہت ساری معلومات کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔

]4[ : چوتھا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں “ ایک پَنْتھ دو کاج “ والے فارمولے پر عمل کرنا چاہیے۔ “ ایک پَنْتھ دو کاج “ ایک محاورہ ہے ، اس کا معنی ہے : ایک تدبیر سے 2 کام انجام دینا۔ مطلب یہ ہے کہ کھانا کھاتے ، پانی پیتے ، کوئی چیز رکھتے ، اُٹھاتے ، گاڑی چلاتے ، سوئچ آن ، آف کرتے ، دروازہ کھولتے ، بند کرتے ، دُکان کھولتے ، تالا لگاتے ، تیل ڈالتے ، عطر لگاتے ، جوتا پہنتے ، عمامہ سجاتے غرض ہر وہ کام جس کے کرنے میں زبان اور دماغ فارغ رہتے ہیں ، وہ کام کرتے وقت زبان پر ذِکْر ودُرود سجا کر ، قبر وآخرت کو یاد کر کے ، دِل میں یادِ مدینہ بسا کر آسانی سے نیکیاں کمائی جا سکتی ہے ، شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں :

ان کی یادوں میں کھو جائیے!                 مصطفےٰ ،     مصطفےٰ     کیجئے!([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...ثواب بڑھانے کے نسخے ، صفحہ : 3۔

[2]...وسائل بخشش ص۵۰۶۔