Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

]5[ : پانچواں نسخہ : اے عاشقان رسول! اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کا ایک اور بہت پیارا نسخہ ہے اور وہ ہے : سنتیں اپنانا۔ اگر ہم معمول کے کام کرنے کا سُنّت طریقہ سیکھ لیں اور کوئی بھی کام اپنی سمجھ کے مطابق کرنےکے بجائے سُنّت کے مطابق انجام دینے کی عادَت بنا لیں تو دِن بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں نیکیاں بغیر کسی اِضافی محنت کے کما سکتے ہیں ، مثلاً دِن میں جتنی بار پانی پینا ہو ،  ہر بار ثواب کمانے کے لئے سُنّت کے مطابق پئیں تو کتنی نیکیاں مِل سکتی ہیں ، اسی طرح کھانا ، پینا ، سونا ، جاگنا ، اُٹھنا ، بیٹھنا ، چلنا ، بات چیت کرنا ، مسکرانا وغیرہ سینکڑوں کام ہیں ،  روزانہ کے یہ سارےکام اگر سُنّت کے مطابق کر لئے جائیں تو اندازہ کیجئے! ایک ہی دِن میں نیکیوں کا کیسا انبار لگ جائے گا۔

                              تاجدارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1]) ایک روز آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([2])

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے شَیْخ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو۲ رسالے 101 مَدَنی پھول ،


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ الْاِیْمان ،  جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...جامِع بَیانُ العِلْم وفَضْلِہٖ ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔