Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

163 مَدَنی پھول اور مکتبۃ المدینہ کی 2 کتابیں بہارِ شریعت حِصَّہ 16اورسنتیں اور آداب پڑھیئے۔ اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سَفَر کر کے بھی سُنّتیں سیکھی جا سکتی ہیں۔

سُنّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش!

تُو پیکرِ سُنّت مجھے اللہ بنا دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

]6[ : چھٹا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزرا کرے تو ایک بہت ہی پیاری سُنّت ہے ، اس سُنَّت کو اپنی زِندگی کا لازِمی حِصَّہ بنا لینا چاہیے ، وہ پیاری پیاری سُنَّت کیا ہے؟ “ مَاثُوْر (یعنی قرآن وحدیث میں سکھائی گئی) دُعائیں پڑھنا “ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم دُعائیں بڑی کثرت سے پڑھا کرتے تھے ، کھانا کھانے کی دُعا ، پانی پینے کی دُعا ، سونے کی دُعا ، سَو کر اُٹھنے کی دُعا ، گھر میں داخِل ہونے کی دُعا ، گھر سے نکلنے کی دُعا ، آئینہ دیکھنے کی دُعا ، دودھ پینے کی دُعا ، کسی کو مسکراتے دیکھ کر پڑھنے کی دُعا ، شکریہ ادا کرنے کی دُعا ، غصہ آنے کے وقت کی دُعا ، مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دُعا ، بازار میں داخِل ہوتے وقت کی دُعا ، نیا لباس پہننے کی دُعا ، تیل لگاتے وقت کی دُعا غرض دِن رات کی کئی دُعائیں ہیں ، جو ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کے معمولات کا حِصّہ تھیں ، اگر ہم بھی یہ دُعائیں یاد کر لیں اور ہر کام سے پہلے دُعا پڑھ لیا کریں تَوْ اِس کا ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ ہمارے کاموں میں بَرَکت آجائے گی ، کہ جو کام ذِکْرُ اللہ سے شروع کیا جائے اس میں برکت ہوتی ہے ، دوسرا