Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

شَیْخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہماری آسانی کے لئے روزمَرَّہ کی کافِی دُعائیں “ مدنی پنچ سُوْرَہ “ میں جمع فرما دی ہیں ، وہاں سے پڑھ کر یاد کی جا سکتی ہیں۔

 اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں بھی ایسی دُعائیں یاد کروائی جاتی ہیں ، اسی طرح عاشقان رسول کے ساتھ “ مدنی قافلوں “ میں سَفَر کر کے بھی ہم روزہ مَرَّہ کی سینکڑوں دعائیں سیکھ سکتے ہیں۔ دُعائیں سیکھنے کا ایک اور ذریعہ ہے ، اور وہ ہے : مدنی چینل ، بالخصوص کِڈز مدنی چینل (Kids Madani chennal) دیکھئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! بہت ساری دُعائیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

]7[ : ساتواں نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت باوُضُو رہنے کی عادت بنا لینی چاہئے۔ باوُضُور رہنا اَوْلیاء کا طریقہ ہے۔ بِلا وجہ بے وُضو رہنا مفت کی نیکیاں کھونا ہے۔ آئیے! باوُضو رہنے کی فضیلت پر 3 فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم سنتے ہیں : ارشاد فرمایا : ﴿۱ : اے ابوہریرہ! جب تم وضو کرو تو بِسْمِ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ کہہ لیا کرو! جب تک تمہارا وضو باقی رہے گا ، اس وَقْت تک تمہارے فرشتے (یعنی کراماً کاتبین) تمہارے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔ ([1]) ارشادفرمایا : ﴿۲ : باوُضو سونے والا روزہ رکھ کر عِبَادت کرنے والے کی طرح ہے۔ ([2]) ارشادفرمایا : ﴿۳ : ملک الموت (عَلَیْہِ السَّلَام ) جس بندے کی روح حالتِ وُضو میں قبض کریں ، اس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔ ([3])

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بعض عارفین (یعنی بلند درجہ اولیائے


 

 



[1]...معجم صغیر ، صفحہ : 168 ، حدیث : 196۔

[2]...كنزالعمال ، كتابُ الطہارۃ ، جز : 9 ، جلد : 5 ، صفحہ : 123 ، حدیث : 25994۔

[3]...شُعَبُ الْاِيمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 29 ، حدیث : 2783۔