Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ) نے فرمایا : جو ہمیشہ باوُضُو رہے اللہ پاک اسے 7 فضیلتوں سے مشرف فرماتا ہے : (1) : فرشتے اس کی صحبت میں رغبت کریں (2) : قلم اس کی نیکیاں لکھتا رہے (3) : اس کے اعضا تسبیح کریں (4) : اس کی تکبیرِ اُوْلیٰ فوت نہ ہو (5) : جب سوئے اللہ پاک کچھ فرشتے بھیجے کہ جِنّوں اور انسانوں کے شَر سے اس کی حفاظت کریں (6) : سَکراتِ موت (یعنی نزع کا وقت) اُس پر آسان ہو (7) : جب تک باوُضُو رہے ، اللہ پاک کی امان میں رہے۔ ([1])

]8[ : آٹھواں نسخہ : پیارے  اسلامی بھائیو! اگر زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کی خواہش ہے تو اس کے لئے ہمیں آسان نیکیاں اپنے معمولات کا حِصَّہ بنا لینے میں بالکل دیر نہیں کرنی چاہئے۔ مثال کے طور پر 6اذان واقامت کا جواب دینا آسان نیکی ہے۔ اَحادِیث میں بیان کردہ مضامین کے مطابق جو اسلامی بھائی ایک دِن کی پانچ نمازوں کی اذان اور اقامت کا جواب دینے میں کامیاب ہو جائے ، اسے 3 کروڑ 24 لاکھ نیکیاں ملیں گی ، 3 لاکھ 24 ہزار درجات بلند ہوں گے اور 3 لاکھ ، 24 ہزار گناہ معاف ہوں گے۔ ([2])6اسی طرح ہر نیک وجائِز کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنا بھی آسان نیکی ہے اور اس کا ثواب اتنا ہےکہ بس ہر وقت بِسْمِ اللہ ، بِسْمِ اللہ پڑھتے رہنے کو ہی دِل چاہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : جو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے گا ، اللہ پاک ہر حرف کے بدلے اس کے نامۂ اعمال میں 4 ہزار نیکیاں درج فرمائے گا ، 4 ہزار گناہ بخش دے گا اور 4 ہزار دَرَجات بلند فرمائے گا۔ ([3])

آسان نیکیوں کی تفصیلی مَعْلُومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کِتَاب “ آسان نیکیاں “ پڑھیئے۔


 

 



[1]...فتاوی رضویہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 702۔

[2]...فیضان اذان ، ص۶۔

[3]...فِرْدَوْسُ الْاَخْبار ، جلد : 4 ، صفحہ : 26 ، حدیث : 5573۔