Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha
فِي الْجنَّة جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
“ حُسنِ اخلاق “ سُنَّتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ہے
دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : ایمان میں زیادہ کامل وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوں۔ ([2])(2) : حُسنِ اخلاق سے بہتر مسلمان کو کوئی چیز نہیں دی گئی۔ ([3])
اے عاشقانِ رسول!حُسْنِ اخلاق سُنّتِ مصطفےٰ ہے۔ *حضورِاقدسصَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی اور ملنساری کا برتاؤ فرماتے* نہ کبھی ڈانٹتے ، نہ جھڑکتے *صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کو دیکھ کر مسکراتے ، ان سے ، ان کے بچوں سے خوش طبعی فرماتے ، بچوں کو گود مُبَارَک میں بٹھالیتے *مریضوں کی عیادت فرماتے *مجلس میں کبھی پاؤں پھیلا کر نہ بیٹھتے *سلام میں پہل فرماتے * سب کو اچھے نام سے پکارتے *دوسرے کی بات نہ کاٹتے تھے۔
اللہ پاک ہمیں بھی اَخْلاقِ مصطفےٰ اپنانے کی توفیق عطافرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم۔
بنا دو صبر و رضا کا پیکر بنوں خوش اخلاق ایسا سرور
رہے سدا نرم ہی طبیعت نبیِّ رحمت شفیعِ اُمّت
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد