Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

زِنا کیا یا شراب پی تو اگلے رمضان تک اللہ پاک اور جتنے آسمانی فرشتے ہیں سب اس پر لعنت کرتے رہیں گے ، اگر یہ شخص اگلا ماہِ رمضان پانے سے پہلے ہی مر گیا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہ ہو گی ، جو اسے جہنّم کی آگ سے بچا سکے۔ پس تم ماہِ رمضان کے معاملے میں ڈرو کیونکہ جس طرح اس ماہ میں اور مہینوں کے مقابلے میں نیکیاں بڑھا دِی جاتی ہیں ، اسی طرح گُنَاہوں کا بھی مُعَامَلہ ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو ماہِ رمضان اچھے انداز میں ،  رضائے الٰہی والے کام کرتے ہوئے ، لمحے لمحے کی قدر کرتے ہوئے ، نیکیوں میں ، عبادتوں میں ، ذِکْر وفِکْر میں ، قبر کی یاد کرتے ہوئے ، مدینے کی یادیں دِل میں بسائے ہوئے ، حُسْنِ اَخْلاق کا مُظَاہَرہ کرتے ہوئے ، والدین کا ادب کرتے ہوئے ، عزیز رشتے داروں کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے ، پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے ، غریبوں کی مدد کرتے ہوئے گزارنے اور فیضانِ رمضان سے خوب جھولیاں بھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دم بدم مولیٰ!

میں توبہ پر نہیں رِہ پا رہا ثابِت قدم مولیٰ!

میں رحمت ، مغفرت ، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں

مَہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولیٰ!([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! 3 رمضان المبارک کو اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلّی اللہُ


 

 



[1]...معجم صغیر ، جلد : 9 ، صفحہ : 60 ، حدیث : 1488۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 98۔