Asmay Madina Munawara

Book Name:Asmay Madina Munawara

تھے ، ایک دن اسے مسجد میں نہ پایا ، تو اس کے متعلق پوچھا؟ عرض کیا گیا : اس کا انتقال ہو گیاہے ، ارشاد فرمایا : تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟مجھے اس کی قبر پر لے چلو! پھر آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم اس کی قَبْر پر تشریف لائے اور دُعائے مغفرت فرمائی۔ ([1]) *ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے  بارگاہِ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم مجھے غم اور قرض چمٹ گئے۔ غمخوار نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اس کی غمخواری کرتے ہوئے قرض اُتارنے کا وظیفہ بتایا ، اِرْشاد فرمایا : روزانہ صبح و شام  کے وقت یہ پڑھ لیا کرو :

اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ

وہ صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے یہ عمل کیا تو اللہ پاک نے میرا غم مٹا دیا اور میرا قرض ادا کر وا دیا۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو!  سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنے عزیز رشتے داروں ، مسلمان بھائیوں ،  پڑوسیوں اور  دوست احباب کی غمخواری کر کے ثواب کمایا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...بُخاری ، کتاب : الجنائز ، باب : الصلاۃ علی القبر ، صفحہ : 375 ، حدیث : 1337۔

[2]...ابو داؤد ، کتاب : الصلاۃ ، صفحہ : 252 ، حدیث : 1555۔