Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay

Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay

عُلَماء فرماتے ہیں : اللہ پاک کی خُفیہ تدبیر سے بالکل بےخوف ہو جانا گُنَاہِ کبیرہ ہے۔ ([1])

حضرت سفیان ثَوری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کا خوفِ خُدا

حضرت سُفیان ثَوْری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ بلند رُتبہ عالِمِ دِین ، بڑے پائے کے مُحدِّث اور ولئ کامِل ہیں ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے متعلق منقول ہے کہ آپ کی کمر جوانی ہی میں جھک گئی تھی۔ لوگوں نے کئی مرتبہ اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن حضرت سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے کوئی جواب نہ دیا۔     ایک بار آپ کے ایک شاگرد نے بار بار اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا : میرے ایک استاد تھے ، ان کا شُمار بڑے عُلَما میں ہوتا تھا ، میں نے ان سے کئی عُلوم سیکھے تھے ، جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو مجھ سے کہنے لگے : ا ے سفیان! کیا تم جانتے ہو میرے ساتھ کیا معامَلہ پیش آیا؟  میں 50 سال تک مخلوقِ خُدا کو اللہ پاک کی اطاعت کرنے اور گُنَاہوں سے بچنے کی تلقین کرتا رہا مگر افسوس! آج جب میری زندگی کا چراغ گُل ہونے کو ہے تو اللہ پاک نے مجھے اپنی بارگاہ سے یہ فرما کر نکال دیا کہ تُو میری بارگاہ میں آنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

اپنے استاد کی یہ بات سُن کر عِبْرت کی وجہ سے میری کمر ٹوٹ گئی ، جس کے ٹوٹنے کی آواز وہاں موجود لوگوں نے بھی سُنی۔ میں اللہ پاک کے خوف سے آنسو بہاتا رہا اور شدید بیمار ہو گیا۔ ([2])

فِکْرِ مَعَاش بَدبَلا ، ہَوْلِ مَعَاد جاں گُزا                 لاکھوں بَلا میں پھنسنے کو رُوح بدن میں آئی کیوں؟


 

 



[1]...جہنم میں لے جانے والے اعمال ، جلد : 1 ، صفحہ : 291۔

[2]...خوفِ خُدا ، صفحہ : 80۔