Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

اولیائے کرام ہی الحمد للہ!اللہ پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں۔

 “ اب آیت کا مطلب گویا یُوں بنے گا : * اے انسانو! ہمارے محبوب ، رسولِ مقبول صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے رستے پر  چلو! * صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے رستے پر چلو...! * عاشقانِ رسول عُلَما کے رستے پر چلو! * اَوْلیائے کرام کے رستے پر چلو...! “ ([1])

کیوں؟ اس لئے کہ یہی لوگ حق کے رستے پر ہیں ، یہی لوگ  جنّت کے رستے پر ہیں ، یہی لوگ اللہ پاک کے رستے پر ہیں ، یہی صراطِ مستقیم (یعنی سیدھے رستے) پر ہیں ، لہٰذا جب ہم ان کی پاکیزہ سیرتوں سے روشنی حاصِل کر کے ، ان کے فرامین پڑھ کر ، سمجھ کر ، ان پر عمل کر کے اِن پاکیزہ ہستیوں کے رستے پر چلیں گے تو ان کے صدقے ہم بھی سیدھے رستے کے مُسَافِر بن جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان کے نقشِ سیرت پر چلتے چلتے بالآخرجنّت میں پہنچ جائیں گے۔

اللہ اللہ کئے جانے سے اللہ نہ ملے                                                 اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! ربیع الآخر تشریف لا چُکا ہے ، اس مبارک مہینے میں پیرانِ پیر ، پیر دستگیر ، روشن ضمیر ، سرکارِ غوثِ اعظم ، حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی بڑی گیارہویں شریف خوب دُھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔  یقیناً شہنشاہِ بغداد ، سرکار غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ بھی اللہ پاک کی طرف بہت رجوع کرنے والے ، نیک اَعْمال بجا لانے والے ، اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی کمال فرمانبرداری کرنے والے ہیں۔ لہٰذا ابھی ہم نے جو آیتِ کریمہ سُنی ، اس


 

 



[1]...تفسیر قرطبی ، پارہ : 21 ، سورۂ لقمان ، زیرِ آیت : 15 ، جلد : 7 ، صفحہ : 42 ماخُوذًا۔