Book Name:Zawal Kay Asbab
کے باوجود بھی ہم نیکی کی دعوت عام کرنے سے محروم رہتے ہیں ) ، ہم جتنا دِین جانتے ہیں ، اتنا دوسروں تک پہنچاتے نہیں ہیں اور مزید عِلْمِ دین سیکھنے کی جستجو نہیں کرتے۔
حدیثِ پاک میں ہے : کسی نے حُضُورِ انور ، مکے مدینے کے تاجوَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھا : بہترین بندہ کون ہے ؟ فرمایا : اللہ پاک سے ڈرنے والا ، صلہ رحمی ( یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک ) کرنے والا ، اچھی باتیں بتانے اور بُرائیوں سے روکنے والا۔ ( [1] ) امام حَسَن بَصَرِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو اچھی باتوں کا حکم دے ، بُرائیوں سے روکے ، وہ اللہ پاک کا بھی خلیفہ ہے ، اُس کے رسول ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کا بھی اور اُس کی کتاب ( یعنی قرآنِ کریم ) کا بھی خلیفہ ہے۔ ( [2] )
نیکی کی دَعْوَت چھوڑ دینے کے نقصانات
پیارے اسلامی بھائیو ! جیسے نیکی کی دَعْوَت دینا بہترین عبادت ہے ، ایسے ہی یہ دِینی کام چھوڑ دینا بدتَرِین جُرْم ہے۔ روایت میں ہے : اگر مسلمانوں نے تبلیغ چھوڑ دی تو اُن پر ظالِم بادشاہ مُسَلَّط ہوں گے اور اُن کی دُعائیں قبول نہ ہوں گی۔ ( [3] )
نیکی کی دَعْوَت نہ دینا ہلاکت میں ڈالتا ہے
صحابئ رسول حضرت نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : رسولوں کے سالار ، نبیوں کے سردار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک کی حُدُود میں سُستی کرنے والے اور اُن