Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

پہلے دَور میں اَوْلیائے کرام مدرسہ یا عبادت گاہ بناتے تھے ، جہاں رہ کر اپنے مریدوں کی تربیت کیا کرتے تھے ، شاید یہی وجہ تھی کہ داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ  رات گزارنے کے لئے اس خانقاہ میں تشریف لے گئے مگر یہاں معاملہ اُلٹ تھا ، اس خانقاہ میں رہنے والے عُلَما اور عبادت گزار نہیں بلکہ جاہِل اور بداَخْلاق ( Bad-manner ) تھے ، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : عام مُسَافِروں کی طرح میرے پاس سامان نہیں تھا ، جسم پر کُھردَرَا لباس تھا ، ہاتھ میں لاٹھی اور وُضُو کے لئے برتَن تھا ، میری اس حالت کو دیکھ کر انہوں نے میرا مذاق اُڑایا ، رات ہو چکی تھی اور وہاں رات گزارنا ضروری تھا ، لہٰذا میں گنجائش نہ ہونے کے  باوُجُود اس خانقاہ میں ٹھہر گیا ، ان لوگوں  نے مجھے نچلی منزل پر ٹھہرایا اور خُود بالاخانے میں چلے گئے ، کھانے کا وقت ہوا تو انہوں نے مہمان نوازی کے آداب کا کچھ خیال نہ رکھا ، مجھے پھپھوندی ( Fungus ) لگی ہوئی سُوکھی روٹی دی اور خود مُرَغَّن غذائیں کھاتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ مجھ پر آوازیں بھی کستے رہے ، کھانے کے بعد انہوں نے خربوزے کھائے اور چھلکے مجھ پرپھینکے ، غرض جتنا ہو سکا انہوں نے مجھے ستایا ، میری تحقیر کی ، میں صبر سے یہ سب برداشت کرتا رہا۔

بس اُن لوگوں  کے اس رَوَیّے ( Behavior ) پر صبر ہی کی برکت سے اللہ پاک نے میری مشکل حل فرما دی۔( [1] )

بنادو صبر و رِضا کا پیکر                      بنوں خوش اَخلاق ایسا سرور

رہے سدا نَرم ہی طبیعت                   نبیِّ   رَحمت   شفیعِ   اُمّت ( [2] )


 

 



[1]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 100بتغیر۔

[2]... وسائل بخشش ، صفحہ : 208۔