Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

خاص رحمت دی جاتی ہے اور محبوب نبی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ابھی دُنیا میں تشریف بھی نہیں لائے تھے، آپ کی اُمّت نے بھی صدیوں بعد پیدا ہونا تھا، رَبِّ کائنات اس سے پہلے ہی اعلان فرماتا ہے : اے موسیٰ !  ہم اپنے محبوب کے غُلاموں کو صِرْف خاص رحمت ہی نہیں بلکہ خاصُ الْخَاص رحمت بھی عطا فرمائیں گے۔

سُبْحٰنَ اللہ !  اعلیٰ حضرت کے بھائی جان، مولانا حَسَن رضا خان صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کیا خُوب کہا ہے :

کسی کو کسی سے ہوئی ہے نہ ہو گی           خُدا کو ہے جتنی محبت کسی کی ( [1] )

وضاحت :  جس طرح اللہ پاک کی ذات و صفات بے مثل ہیں اسی طرح اللہ پاک کی اپنے محبوب سے محبت بھی بے مثل ہے کہ کائنات میں کسی نے کسی سے ایسی محبت نہ کی ہو گی جیسی  محبت اللہ پاک نے  پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   سے فرمائی ۔

پیارے اسلامی بھائیو !  ابھی یہ بات یہیں پُوری نہیں ہوئی، ابھی بیان جاری ہے، اللہ پاک نے فرمایا : اے موسیٰ !  ہمارے آخری نبی کے غُلاموں کو خاصُ الخاص رحمت ملے گی، اب وہ آخری نبی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کون ہیں ؟  اس کے بیان میں اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے لئے اپنے محبوب نبی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 9 صِفَات ( Qualities )  بیان فرمائیں، ارشاد ہوا :

اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ٘-یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰىهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓىٕثَ وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْؕ-فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷)   ( پارہ : 9 ،سورۂ اعراف : 157 )


 

 



[1]... ذوقِ نعت ،صفحہ : 234۔