Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

روز نبئ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے ہمیں نمازِ ظہر پڑھائی ،  جماعت کی آخری صَف میں ایک شخص تھا ، اس نے دورانِ نماز کچھ غلطی کی ، جب نماز مکمل ہوئی ، سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے سلام پھیرا تو اس آخری صَف والے شخص کو آواز دے کر فرمایا : اے فلاں ! کیا تُو اللہ پاک سے نہیں ڈرتا؟ کیا تُو نہیں دیکھتا کہ تُو کیسے نماز پڑھتا ہے؟

پھر آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ مجھ پر تمہارا کوئی عَمَل چھپا رہتا ہے؟ اللہ پاک کی قسم ! مَیں پیچھے بھی ایسے ہی دیکھتا ہوں ، جیسے اپنے آگے دیکھتا ہوں۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا کمال کی نِگاہ ہے ! حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس حدیثِ پاک سے چند مسئلے ثابِت ہوئے :  ( 1 ) : حضور صَلَّی اللہ عَلیہ و َسَلَّم کی آنکھ شریف آگے ، پیچھے ، دائیں ، بائیں ، اندھیرے اُجالے میں ہر چیز دیکھ لیتی ہے   ( 2 ) : حضور صَلَّی اللہ عَلیہ و َسَلَّم کی آنکھ مبارک کے لئے کوئی چیز آڑ یا حِجَاب  ( یعنی پردہ )  نہیں * دیکھو ! حضور صَلَّی اللہ عَلیہ و َسَلَّم امامت کے مصلے پر ہیں اور وہ شخص آخری صف میں ، درمیان میں بہت سی صفیں ہیں مگر حضور صَلَّی اللہ عَلیہ و َسَلَّم کی نگاہِ پاک اس کی ہر حرکت کو ملاحَظَہ کر رہی ہےاور یہ  کیوں نہ ہو * جب حضرت سلیمان  عَلَیْہِ السّلام 3 میل کے فاصلے سے چیونٹی کو دیکھ لیں اور اس کی آواز سُن لیں * آصف بن  برخیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ شام میں بیٹھے ملکہ بلقیس کا یمنی تخت دیکھ لیں * عیسیٰ  عَلَیْہِ السّلام گھروں کے اندر کھائے ہوئے کھانے اور جمع کئے ہوئے غلّے کو ملاحظہ فرما لیں تو حضور صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم تو سیدُ الْاَنْبِیا ہیں  ( آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم  کی آنکھ مبارک دور و نزدیک ، پوشیدہ  اور ظاہِر کو  کیوں نہ دیکھے گی ) ۔  ( 3 ) : مفتی صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں :  ( اس حدیثِ پاک سے ایک


 

 



[1]...مسند احمد ، مسند ابی ہریرہ ، جلد : 4 ، صفحہ : 662 ، حدیث : 10049۔