Book Name:Jism e Pak Ke Mojzat

اعضا کے معجزات ہیں * اگر صِرْف آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے نامِ پاک ہی کی بات کی جائے تو نامِ مُقَدَّس مُحَمَّد  کی ایسی ایسی برکات ہیں کہ واہ ! سُبْحٰنَ اللہ ! بنی اسرائیل کے 100 سالہ گنہگار نے نامِ پاک کی تعظیم کی ، اسے چوم کر آنکھوں سے لگایا ، رَبِّ کائنات کو یہ ادا ایسی پسند آئی کہ اس کے 100 سال کے گُنَاہ معاف فرما کر بخشش سے نواز دیا  ( [1] ) * روایات کے مطابق جس گھر میں مُحَمَّد نام والا ہو ، اس گھر میں برکت ہوتی ہے  ( [2] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جو میری محبت میں ، میرے نام کی برکت لینے کے لئے اپنے بیٹے کا نام مُحَمَّد رکھے ، وہ اور اُس کا بیٹا جنّت میں جائیں گے۔ ( [3] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! یہ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے جسمِ پاک کے چند معجزات کا مختصر بیان ہے ، حق تو یہی ہے کہ

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے   تیرے اَوْصاف کا اِک باب بھی پورا نہ ہوا

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جیسے بُلند رُتبہ عالِمِ دین نے ساری زندگی نعتیں لکھیں ، بالآخر یہی کہا :

تیرے تو وَصْف عیبِ تَناہی سے ہیں بَری

حیراں  ہُوں  میرے  شاہ  میں  کیا  کیا  کہوں  تجھے ( [4] )

وضاحت : یعنی اوصاف ختم ہوجانا بھی ایک طرح سے عیب ہے ، یَا رَسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! آپ کے اوصاف  وکمالات تو ایسے ہیں کہ ”ختم ہوجانے“ کے عیب سے بھی پاک ہیں ، اے میرے


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء ، جلد : 4 ، صفحہ : 45 ، حدیث : 4695 ملخصاً۔

[2]...شرح الزرقانی ، مقصد الرابع ، فصل الرابع ما اختص بہ   صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلّم  ، جلد : 7 ، صفحہ : 307۔

[3]...کنزالعمال ، کتاب النکاح  ، جز : 16 ، جلد : 8 ، صفحہ : 175 ، حدیث : 45215۔

[4]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 175۔