Book Name:Quran Laraib Kitab Hai
ہے ؟ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ہاں ! یہ اللہ پاک کا کلام ہے۔
حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ عِلْمُ الاَعْدَاد کا ماہر تھا ، چنانچہ اس نے گنتی شروع کر دی : اَلِفْ کا ایک عدد ہے ، لَامْ کے : 30۔ مِیْمکے : 40۔30+40+1 ، کل 71 ہو گئے۔ یُوں حساب لگا کر بولا : اس کامطلب یہ بنا کہ آپ کی اُمّت 71 سال دنیا میں رہے گی۔ لہٰذا جو دِین صرف 71 سال رہنا ہے میں اُس دین میں کیوں داخِل ہو جاؤں ؟
حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ کی یہ بےپَر کی بات سُن کر رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک دوسرے مقام سے حروفِ مُقَطَّعَات پڑھے ، فرمایا : آلمّٓصٓ ۔ حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ نے دوبارہ گنتی شروع کی : اَلِفْ کا 1 عدد ہے ، لَامکے : 30 ، مِیْم کے : 40 ، صَادّکے : 90۔ 30 + 90 ، 120 ہو گئے ، 120+40=160 ، 160 اور 1 ، 161۔ کہنے لگا : اس کا مطلب کہ آپ کا دین دنیا میں 161 سال رہے گا۔ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک اور مقام سے حروفِ مُقَطَّعَاتپڑھے ، فرمایا : الٓرٰ ۔
حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ بولا : یہ تو پہلے سے بھی زیادہ ہو گئے ، اَلِفْ کاعدد : 1۔ لَامکے : 30 ، رَاء کے : 200۔ یہ کُل ملا کر : 231 ہوئے ، یعنی آپ کا دِین 231 سال دُنیا میں رہے گا ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک اور مقام سے پڑھا : الٓمّٓرٰ۔ حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ نے پھر گنتی شروع کی؛ اَلِفْ کا عدد : 1 ، لَامکے : 30 ، مِیْمکے : 40 ، رَاءکے : 200۔ 200+30+40+1 ، یہ کل : 271 ہو گئے۔ یُوں پیارے آقا ، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حروفِ مُقَطَّعَات پڑھتے گئے ، حُیَیْ بِنْ اَخْطَبْ عِلْمُ الْاَعْداد کے مطابق گنتی کرتا گیا ، آخر اس نے جھنجھلا کر کہا : اے مُحَمَّد ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) جانے دیجئے ! میں اِس راز کو نہیں سمجھ سکتا۔ ( [1] )