Book Name:Nekiyan Chupaye
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
( 2 ) جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد ( یعنی شکر ) بجا لاؤں گا۔
( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔
( 5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں ( مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔
( 6 ) جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے ( مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔
( 7 ) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد ( مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، مَدَنی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 8 ) کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا ( یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا ) ۔
( 9 ) رسمی خانہ پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔
آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح ( یعنی اُلٹارائٹ ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں ( 0 ) کا نشان لگائیے۔
توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔
* اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )