Namaz Ki Ahmiyat

Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

میں صلوۃ اللیل ادا کی ؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! ہم نماز کی اَہَمِّیَّت و فضائل کے بارے میں سُن رہے  تھے۔یاد رکھئے ! نماز  دِین کا سُتون ہے ، نماز بیماریوں سے بچاتی ہے ، نماز روزی میں بَرَکت کا ذریعہ ہےاورعذاب ِ قبر سے بچانے کے ساتھ ساتھ اندھیری قبر کا چراغ بھی ہے۔قرآن وحدیث میں جہاں بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے  اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہے۔مردوں کیلئے نماز کے واجِبات میں سے یہ بھی  ہے کہ اُسے جماعت سے پڑھا جائے۔احادیثِ مبارَکہ  میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کےبہت سےفضائل بیان ہوئے ہیں۔آئیے ! ترغیب کیلئے3فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  سُنتے ہیں ، چنانچہ

1.   ارشادفرمایا : جماعت کے ساتھ نَماز ادا کرنا اکیلے پڑھنے سے سَتائیس  ( 27 )  دَرجے افضل ہے۔  ( بخاری ، کتاب الاذان ، باب فضل صلوٰت الجماعۃ ، ۱ / ۲۳۲ ، حدیث : ۶۴۵ )  

2.   ارشادفرمایا : جس نےاچھی طرح وُضو کیا ، پھر فرض نماز کے لیے چلا اور امام کے ساتھ نماز پڑھی ، اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ( شعب الایمان ، باب العشرون من شعب الایمان وہو باب فی الطہارۃ ، ۳ / ۹ ، حدیث : ۲۷۲۷ )

3.   ارشادفرمایا : جب بندہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے پھر اللہ  پاک سے اپنی حاجت کا سُوال کرے تو اللہ پاک اس بات سے حیا فرماتا ہے کہ بندہ حاجت پوری ہونے سے پہلے واپس لوٹ جائے۔ ( حلیۃ الاولیاء ، مسعر بن کدام ، ۷ / ۲۹۹ ، حدیث : ۱۰۵۹۱ )