Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * مکمل قرآن کریم * اعلیٰ حضرت ، آقائے نعمت ، اِمامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان * دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ ، ترجمۂ کنز العرفان اور * آسان انداز میں لکھی گئی ، اُرْدُو کی سب سےجدید  ( Latest )  تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں ، اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو ، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ ( Whats App ) ، فیس بُک  ( Facebook ) وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس  ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !                                                جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تاریخ ِ مدینہ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔