Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
تھے کہ ان کی قمیص قدموں کے نیچے تک گھسٹ رہی تھی۔
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : غالِب یہ ہے کہ ( خواب میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے ) ان پیش ہونے والوں میں حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نہیں تھے ( [1] ) ( اگرہوتے تو آپ کی قمیص فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ سے بھی زیادہ لمبی دکھائی جاتی کہ آپ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ سے زیادہ اَفْضَل ، زیادہ پختہ دِین و ایمان والے ہیں ( [2] ) ) ۔
دِین کے مُعَاملے میں سب سے سخت صحابی
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ دِین میں نہایَت پختہ اور بہت مضبوط ایمان والے ہیں۔ایک حدیثِ پاک میں ہے ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَشَدُّہُمْ فِیْ دِیْنِ اللہ عُمَرُ یعنی دِینی مُعَامَلے میں سب صحابہ ( رَضِیَ اللہ عنہم ) سے بڑھ کر سختی کرنے والے عمر ( رَضِیَ اللہ عنہ ) ہیں۔ ( [3] ) ایک روایت میں فرمایا : اَشَدُّ اُمَّتِی فِیْ اَمْرِ اللہ عُمَر ُیعنی اللہ پاک کے اَحْکَام کے مُعَاملے میں میرا سب سے پختہ اُمّتی عمر فاروق ہے۔ ( [4] )
پیارے اسلامی بھائیو ! مَعْلُوم ہوا؛ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ دِینی اَحْکام پربہت
[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 8 ، صفحہ : 363 بتغیر قلیل۔
[2]...الکوکب الوھَّاج ، ابواب فضائل اصحاب رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ...الخ ، باب فضل عمر...الخ ، جلد : 23 ، صفحہ : 391 ، تحت الحدیث : 6034خلاصۃً۔
[3]...ابنِ ماجہ ، المقدمہ ، فضائل خباب ، صفحہ : 38 ، حدیث : 154۔
[4]...الطبقات الکبریٰ لابن سعد ، الطبقۃ الاولیٰ ، ذکر استخلاف عمر ، جلد : 3 ، صفحہ : 220۔