Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
ستمبرکو یومِ ختمِ نبوت منایا جاتا ہے اور عنقریب اِنْ شَآءَ اللہ الکریم ! صفر المظفر کی 25 وِیں شریف یعنی یومِ رضا بھی تشریف لانے والا ہے۔ الحمد للہ ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ عاشِقِ آخری نبی ، عقیدۂ ختمِ نبوت کے عظیم پہرے دار ہیں ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ نے جس طرح دِیگر عقائد و اَعْمال ، تفسیر و حدیث ، فقہ و تَصَوُّف وغیرہ 100 سے زیادہ عُلُوم میں بہترین تحقیقات ( Excellent Researches ) فرمائی ہیں ، عقیدۂ ختمِ نبوت کو بھی آپ نے بہت بہترین انداز سے بیان کیا ہے ، آئیے ! یومِ ختمِ نبوت کی مناسبت سے عقیدۂ ختمِ نبوت سے متعلق سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ کی تحقیقات سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
نظریہ غوث کا سب سے آخری نبی ! اَوْلیا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی !
ہے رضا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی ! نظریہ عطَّار کا ! سب سے آخری نبی !
ایک مرتبہ عاشِقِ آخری نبی ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ کی خِدْمت میں سُوال ہوا : کیا دُنیا میں کوئی دُوسرا مُحَمَّد پیدا ہونا ممکن ہے ؟
کتنا انوکھا ( Unique ) سُوال ہے... ! ! ایک تَو یہ سوال ہے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد کوئی اَور نبی آ سکتا ہے یا نہیں ؟ لیکن سُوال کرنے والے نے یہ نہیں پوچھا کہ کوئی اَور نبی آ سکتا ہے یا نہیں ؟ اس نے پوچھا : کوئی دُوسرا مُحَمَّد پیدا ہو