Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

مختصر سے عرصے میں بار بار پڑھ کر نہیں بلکہ صِرْف سُن کر پُورا قرآنِ کریم حِفْظ کر لیا۔ اعلیٰ حضرت کا صدقہ اللہ پاک ہمیں مضبوط حافظہ ( Strong Memory )  نصیب فرمائے۔ یقیناً حافظے کی مضبوطی بھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ، اس کے بہت فائدے ہیں؛ * حافظہ مضبوط ہو گا تو قرآنی آیات یاد کر پائیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو احادیث یاد کر سکیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو دِینی مسائِل یاد رکھ سکیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو بزرگوں کی سیرت یاد رکھ پائیں گے * حافظہ مضبوط ہو گا تو زیادہ سے زیادہ عِلْمِ دین سیکھنے اور یاد رکھنے میں آسانی ہو گی * حافظہ مضبوط ہو گا تو اس سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِینی کاموں میں بھی مدد ملے گی۔

اللہ پاک ہمیں یہ نعمت نصیب فرمائے ، حافظے کی مضبوطی کے لئے ظاہِری اسباب بھی اپنائے جا سکتے ہیں ، بہت ساری ایسی غذائیں ہیں ، جن سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے ، اسی طرح کئی ایک اَوْراد و وَظائِف بھی ہیں ، مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے : حافظہ کیسے مضبوط ہو ؟ اس میں مضبوط حافظے کے فوائد ، مضبوط حافظے والے عُلمائے کرام کے واقعات ، حافظہ مضبوط کرنے کے طریقے ، اس کے لئے اَوراد و وظائف اور حافظہ کمزور ( Weak )  کرنے کے اسباب ( Reasons )  لکھے ہیں۔ یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ! اس پڑھیئے اور فائدہ اُٹھائیے !

میں گرفتارِ بلائے دوجہاں                                                                                           ہر بلا سے کر رِہا احمد رضا !

تُم ہی مُرْشِد ، تم دوائے رنج و غم                                                   مجھ پہ بھی چشمِ عطا احمد رضا !