Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

بہت زیادہ لمبا رکھا ، نہ بہت چھوٹا بنایا بلکہ محبوبِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا قَد مبارک انتہائی مُنَاسب اور درمیانہ تھا۔

لیکن یہاں ایک مُشْکل ہے حُسْن یہ تقاضا کرتا ہے کہ قَدْ مبارک درمیانہ ہو مگر مشکل یہ ہے کہ جب کوئی لمبے قَدْ والا آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہو گا تو اُس کا قَدْ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے اُونچا دکھائی دے گا لیکن یہ ہو کیسے سکتا ہے... ! ! ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم تو سب اُونچوں سے اُونچے ہیں۔

سارے اُونچوں سے اُونچا سمجھئے جسے                              ہے اس اونچے سے اُونچا ہمارا نبی ( [1] )

کوئی شخص ظاہِر میں بھی محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے اُونچا دِکھائی دے ، رَبِّ کائنات نے اس کو بھی پسند نہ فرمایا ! !

چنانچہ مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیّبہ طاہرہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : نُور والے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جب بھی لمبے قَدْ والے آدمیوں کے درمیان چلتے تو آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ان سے اُونچے ہی دکھائی دیتے تھے مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ جیسے اُن لمبے قَدْ والوں سے جُدا ہوتے تو آپ کا قَدْ مبارک درمیانہ دکھائی دیتا تھا۔  ( [2] )

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : حُضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا قَدْ مبارک درمیانہ تھا لیکن جب آپ لوگوں کے درمیان تشریف فرما ہوتے تو سب سے اُونچے دکھائی دیتے تھے۔  ( [3] )


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 140۔

[2]...خصائص الکبریٰ ، باب الآيۃ فی طولہ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 116۔

[3]...شرح الزرقانی ، مقصدالثالث ، فصل الاول فی کمال خلقتہ و جمال صورتہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 485۔