Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

اُٹھایا اور فرمایا : تمام حَسِینوں سے بڑھ کرحَسِین آقا ، امامُ الانبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا رنگ مبارک سَفید ہے ، اس میں ہلکی ہلکی سُرخی کا حَسِیْن امتزاج ہے ، مبارک آنکھیں بڑی اور خوبصُورت ہیں ، بھوَیْں مبارک  ( اتنی قریب ہیں کہ دُور سے دیکھنے میں لگتا ہے گویا )  ملی ہوئی ہیں ، داڑھی مبارک گھنی ہے ، سینہ مبارک کشادہ ، گردن جیسے چاندی کی صُراحی... جب آپ چلتے ہیں تو لگتا ہے جیسے اونچائی سے نیچے آ رہے ہیں ، جب کسی کی طرف رُخ فرماتے ہیں تو مکمل طور پر مُتَوَجِّہ ( Attentive )  ہو جاتے ہیں ، چہرۂ پُرنُور پر پسینے کے قطرے ایسے لگتے ہیں جیسے سَفَید موتی ، قد مبارک نہ بہت چھوٹا ، نہ بہت لمبا  ( بلکہ درمیانہ ہے ) ، آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سب سے زیادہ سخی ، سب سے زیادہ بہادُر ، سب سے زیادہ سچے ، وعدہ نبھانے والے ، سب سے زیادہ نرم طبیعت ، رہن سہن میں سب سے اچھے ہیں ، مَیں نے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جیسا کبھی کوئی نہ دیکھا.... ! !  ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا نِرالا عشقِ رسول ہے... ! ! دَرْس ہو رہا ہے ، دِین کی باتیں سیکھی سکھائی جا رہی ہیں ، اس دوران صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   کو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی یاد تڑپا رہی ہے ، جب جب آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا ذِکْر مبارک آتا ہے ، صحابئ رسول کی آنکھوں میں آنسو چمکنے لگتے ہیں اور پھر سُبْحٰنَ اللہ ! صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   دَرْس کے دوران ہی پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے تَصَوُّرات میں گم ہو جاتے ہیں... ! !

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...صحابہ کرام کا عشقِ رسول ، صفحہ : 95 -97 بتغیر۔