Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

کہ کل تمہارا نام کیا ہو گا (یعنی تمہیں جناب کہہ کر پُکارا جائے گا یا مرحَوْم کہہ کر یاد کیا جائے گا )  ۔ ([1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے مُجَاہدہ کا طریقہ ، ہم اپنی اُمِّیدیں (Hopes )  کم کر لیں ،  موت ،  قبر و آخرت کو ہر وقت اپنے سامنے خیال کریں ، اللہ پاک اور اس کے  رسول کے احکامات پر پختگی کے ساتھ عمل کریں ، اس معاملے میں نفس و شیطان کے دھوکے میں نہ آئیں ،  اگر ہم یہ عادَت اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! ہم اپنی اِصْلاح کرنے میں کامیاب (Successful )  ہو جائیں گے اور اگر ہر ایک ہی اپنی اِصْلاح کر لے تو پُورا معاشرہ ہی سدھر جائے گا ۔  

الحمد للہ !  عاشِقِ غوثِ پاک شیخ طریقت امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ  نے آج کے دور میں حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی اس تعلیم پر آسانی سے عَمَل کرنے کے لئے  نیک اعمال عطا فرمائے ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 ،  اسلامی بہنوں کے لئے 63 ،  چھوٹے بچوں کے لئے 40 اور طلبائے کرام کے لئے 92 نیک اعمال ہیں ۔ یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے ،  جس میں مختصر مختصر سُوال دئیے گئے ہیں ، ہر سوال کے نیچے خالی خانے (Blank Boxes )  ہیں ،  ہم نے کرنا یہ ہے کہ کوئی بھی وقت مُقرر کر کے ،  روزانہ یہ رسالہ کھولنا ہے ،  اس کے سوالات پڑھتے جانا ہے اور اس کے نیچے خانوں میں ہاں یا نہ کا نشان لگاتے جانا ہے ۔ اپنی اِصْلاح کا یہ ایسا بےمثال (Matchless )  طریقہ ہے کہ اگر ہم اپنا لیں اور استقامت (Consistency )  کے ساتھ اس پر عمل کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !  سالوں یا مہینوں میں نہیں بلکہ دِنوں میں ہمارے اندر تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی ۔  


 

 



[1]...ترمذی،کتاب الزہد،باب ما جاء فی قصر الامل،صفحہ:558،حدیث:2333 ملتقطًا۔