Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
شخص مِسواک کا عادی ہومرتے وقْت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہو گا *حضرت عبد اللہ ابن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں (Qualities ) ہیں: * مُنہ صاف کرتی * مسوڑھے(Gums ) مضبوط بناتی ہے * نظر تیز کرتی * بلغم(Phlegm ) دُور کرتی * مُنہ کی بدبو ختم کرتی ہے * سُنَّت کے مَوافق ہے * مسواک کرنے والے سے فِرشتے خوش ہوتے ہیں * مسواک کرنے سے ربّ راضی ہوتا ہے * مسواک نیکی بڑھاتی اور معدہ(Stomach ) دُرُست کرتی ہے * مِسواک سیدھے ہاتھ میں اس طرح لیجئےکہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپراور انگوٹھا سرے پر ہو*مسواک جب نا قابلِ استعمال ہو جائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ سنت ادا کرنے کا آلہ ہے ، احتیاط سے کسی جگہ رکھ دیجئے یا دفن کر دیجئے یا پتھر وغیرہ وزن باندھ کر سمندر میں ڈبو دیجئے ۔ ([1] )
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لئے
رب کے در پر جُھکیں ، اِلتِجائیں کریں ہر مہینے چلیں ، قافلے میں چلو
بابِ رحْمت کھلیں ، قافلے میں چلو([2] )
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد