Book Name:Insan Khasary Mein Hai
کرنے کے لئے اپنی زندگی کو شیڈول میں لائیں ، اپنا جَدْوَل بنائیں۔آپ کی جیسی مصروفیات ہیں ، اس کے لحاظ سے اپنی سہولت کے مطابِق اپنا ٹائِم ٹیبل بنائیے ! پِھر ان 3 پہلوؤں سے اس ٹائِم ٹیبل کو پرکھ لیں : (1) : ہمارے شیڈول میں کوئی ایسی چیز ، کوئی ایسا کام شامِل نہ ہو ، جو ایمان کو کمزور کرتا ہے ، ہر قسم کا چھوٹا بڑا گُنَاہ بالخصوص گانے باجے سننا ، فلمیں ڈرامے دیکھنا ، سوشل میڈیا کا بےجا استعمال ، بدنگاہی ، غیبت ، چغلی ، جھوٹ ، بُری صحبت ، بدمذہبوں اور دِین بیزار لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ، ان کی باتیں سننا ، ان کا لٹریچر پڑھنا ، یہ سب وہ کام ہیں جو ہمارے ایمان کو کمزور کرتے ہیں ، ہمارے جدول میں ان میں سے کوئی چیز شامِل نہیں ہونی چاہئے(2) : ہمارے جَدْوَل میں کوئی بھی فضول چیز شامِل نہیں ہونی چاہئے۔جو بھی کام ہمارے جَدْوَل میں شامِل ہے ، وہ دینی و دُنیوی لحاظ سے فائدہ مند ہی ہونا چاہئے بلکہ میں مشورہ پیش کروں گا کہ کسی عاشِقِ رسول مفتی صاحِب کی خِدْمت میں حاضِر ہو جائیں اور انہیں اپنی موجودہ حالت و کیفیت وغیرہ بتا کر یہ پوچھ لیجئے کہ اس وقت مجھ پر کیا کیا فرض اور کیا کیا واجِب ہے ، وہ جو فرائِض و واجِبات ارشاد فرمائیں ، انہیں اپنی روٹین کا حِصّہ بنا لیں ، پِھر اس کے عِلاوہ نیک کام مثلاً صدقہ و خیرات ، والدین کی خِدْمت ، غریبوں مسکینوں کی مدد ، ذِکْر و درود کی کثرت ، قرآنِ کریم کی تِلاوت ، اپنے اعمال کا جائزہ لینا ، نفل نمازیں پڑھنا ، نفل روزے رکھنا وغیرہ وہ کام جو ایمان کو مضبوط کرے ، اسے بھی اپنے جدول میں شامِل کر لیجئے ! (3) : اپنے جدول میں نیکی کی دعوت دینے کو خصوصی طَور پر شامِل کیجئے ! اگر آپ دَرْس و بیان کی صلاحیت رکھتے ہیں تو دَرْس و بیان کیا کریں ، گھر میں ، گلی میں ، محلے میں ، اپنے بچوں کو ، بھائی بہنوں کو ، عزیز رشتے داروں کو ، اہلِ محلّہ کو نیکی کی دعوت دیتے اور بُرائی سے منع کرتے رہنے کی عادَت اپنا لیں۔