Book Name:Safar e Meraj Aur Pyari Namaz

فرض ہوئی تھیں پھر ہم گنہگاروں کی آسانی کے لئے 50 سے 5 کر دی گئیں۔ بڑی مشہور روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: مِعْراج کی رات اللہ پاک نے مجھ پر دن اور رات میں 50 نمازیں فَرْض کیں، جب میں   مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام   کے پاس پہنچا تو  اُنہوں نے کہا:آپ کے ربّ نے آپ کی اُمَّت پر کیا فَرْض کِیا ہے؟ میں نے کہا: ہر دن رات میں 50  نمازیں فَرْض فرمائی ہیں۔حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام   نے کہا: اپنے ربّ کے پاس جاکر اِن نمازوں کو کم کروا لیجئے،آپ کی اُمَّت 50 نمازیں نہ پڑھ سکے گی کیونکہ میں بنی اِسْرَائیل کو آزما چُکا ہوں(اُن پر دن رات میں صرف 2 نمازیں فرض تھیں جنہیں وہ ادا نہ کرسکے تو آپ کی اُمت 50 نمازیں کیسے ادا کرے گی)۔ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    فرماتے ہیں: میں اپنے ربّ کے پاس لوٹ کر گیا اور عَرْض کی: یَارَبّ !میری اُمَّت پر کچھ آسانی فرما،اللہ پاک نے 5 نمازیں کم کردیں، میں دوبارہ حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام   کے پاس پہنچا اور کہا کہاللہپاک نے5 نمازیں کم کردی ہیں۔پھر مُوسٰی عَلَیْہِ السَّلَام    نے وہی بات کہی یہاں تک کہ کم کرواتے کرواتے صِرْف 5 نمازیں رہ گئیں، تو اللہ پاک نے فرمایا: پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !دن اور رات کی یہ 5 نمازیں ہیں اور اِن میں سے ہر نماز کا 10 گُنا اَجْر ملے گالہٰذا یہ نمازیں (پڑھنے میں 5 مگر اَجْر و ثواب کے اعتبار سے ) 50 ہی رہیں گی۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی اِیمان اَفروز روایت ہے، اس حدیثِ پاک سے ہمیں بہت سارے مدنی پُھول سیکھنے کو ملتے ہیں:


 

 



[1]...بخاری ،کتاب  مناقب الانصار ،باب المعراج ،صفحہ:977،حدیث:3887خلاصۃً۔